بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 تازہ ترین

منیب بٹ نے جوائنٹ فیملی سسٹم کو مسائل کا حل قرار دیدیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار منیب بٹ نے جوائنٹ فیملی سسٹم میں رہنے کے فائدے گنواتے ہوئے اسے مسائل کا حل قرار دے دیا۔

منیب بٹ نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے جوائنٹ فیملی سسٹم کے بارے میں بات کی۔

اُنہوں نے بتایا کہ میں، میرا بھائی اور میرے والد صاحب اپنا اپنا الگ گھر لے کر رہنے کو مناسب نہیں سمجھتے کیونکہ جب شادی ہوتی ہے تو ابتداء میں بہت سے مسائل ہوتے ہیں۔


اداکار نے بتایا کہ ایسے میں اگر گھر میں والدین یا کوئی بڑا ہو گا تو وہ میاں بیوی کے درمیان صلح کروا سکتا ہے اور چھوٹے چھوٹے جو بھی مسئلے ہوتے ہیں وہ آرام سے حل ہو جاتے ہیں لیکن اگر گھر میں میاں بیوی ہی اکیلے رہ رہے ہیں اور کوئی مسئلہ ہوا تو ان کے درمیان صلح کون کروائے گا۔

اُنہوں نے کہا کہ ابھی میں جب لاہور آیا ہوں تو مجھے کوئی پریشانی نہیں ہے کیونکہ مجھے معلوم ہے کہ گھر میں میری بیوی یا بچوں کے ساتھ کوئی مسئلہ ہو تو سنبھالنے کے لیے میرے ابو اور بھائی گھر میں موجود ہیں، اس لیے مجھے لگتا ہے کہ جوائنٹ فیملی سسٹم میں رہنے کا فائدہ زیادہ ہے۔

منیب بٹ نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ اگر پوری فیملی الگ الگ پورشنز میں ساتھ رہے، یعنی جہاں سب کا کچن الگ ہو تو کوئی مسئلہ نہیں ہوتا۔

اُنہوں نے اپنے گھر کے بارے میں بتایا کہ میرے گھر میں 3 پورشن ہیں، سب سے نیچے میں رہتا ہوں، درمیان میں بھائی رہتا ہے، سب سے اوپر میرے والدین رہتے ہیں اور ایک گھر میں رہتے ہوئے بھی سب کا الگ سسٹم ہے تو اللّٰہ کا شکر ہے کہ اب تک کوئی مسئلہ نہیں ہوا۔

تازہ ترین
گورنر کےپی کے
13 سال کا گند 3 ماہ میں صاف کریں گے، اب پالیسی جلال آباد نہیں اسلام آباد سے آئے گی: گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی دھماکے دار پریس کانفرنس
طالبہ
لائبہ خودکشی کیس میں دل دہلا دینے والے انکشافات: ملزم نے جعلی ویزہ فراڈ کے لیے مصنوعی ذہانت ’چیٹ جی پی ٹی‘ کا سہارا لیا
وزیر پٹرولیم
پاکستان توانائی سیکیورٹی کے لیے مقامی پیداوار اور اسٹریٹجک ذخائر میں اضافہ کر رہا ہے، وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کا ریاض میں اہم خطاب
نوبل انعام
سال 2026 کا نوبیل انعام برائے معاشیات 2 امریکی معاشی ماہرین کے نام، مائیکرو اکنامک تحقیق کو اعلیٰ ترین عالمی اعزاز مل گیا
ثبوت پیش
خیبر پختونخوا میں بے امنی سے متعلق سوشل میڈیا پر ویڈیوز وائرل، وزارتِ اطلاعات کی جانب سے گمراہ کن پروپیگنڈے کے خلاف ثبوت پیش
ایف بی آر
کمرشل امپورٹرز کا ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ
achkzai
تحریک تحفظ آئین کے رہنماء فوری اسلام آباد پہنچیں، محمود اچکزئی
baqai
آبنائے ہرمز کی بندش امریکا، اسرائیل حملوں کا ردعمل ہے، اسماعیل بقائی