بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 تازہ ترین

میرے کیس میں شلپا کو گھسیٹ کر انکی ساکھ کو نقصان پہنچایا جارہا ہے، راج کندرا

بھارتی اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر اور بھارتی بزنس مین راج کندرا نے کہا ہے کہ ان کی اہلیہ کا ان کے کیس سے کوئی تعلق نہیں تھا مگر میڈیا نے ان کے کیس میں اہلیہ کا نام جوڑ کر ان کے خاندان کو اور شلپا شیٹی کی ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق راج کندرا نے پہلی مرتبہ اپنی زندگی کے مختلف پہلوؤں اور پورنوگرافی کیس پر کھل کر بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اس کیس سے ان کی ذہنی صحت سمیت انکی ذاتی اور خاندان کس طرح متاثر ہوئے۔

راج کندا نے الزام عائد کیا ہے کہ سنسنی خیز رپورٹنگ اور کلک بیٹ کی غرض سے میڈیا نے ان کے کیس میں اہلیہ شلپا شیٹی کی تصاویر کا استعمال کیا۔

ایک حالیہ انٹرویو میں راج کندرا کا کہنا تھا کہ جب ان کے کیس میں ان کے اہل خانہ کو ملوث کیا گیا، تب انہیں لگا کہ اس معاملے پر بات کرنا ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب وہ خاموش رہتے ہیں تو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ وہ چھپ رہے ہیں۔

اہلیہ کے بارے میں بات کرتے ہوئے راج نے کہا کہ شلپا شیٹی نے اپنی محنت سے نام کمایا ہے، اس لیے ان کے تنازع کو اہلیہ سے جوڑنا غیر منصفانہ عمل ہے اور اس سے اداکارہ کی ساکھ کو نقصان پہنچ رہا ہے، میڈیا صرف کلک بیٹ اور ویوز کے لیے شلپا کا نام استعمال کر رہا ہے۔

راج کندرا نے مزید کہا کہ وہ گزشتہ 15 برسوں سے تاجر اور آئی پی ایل ٹیم کے مالک کے طور پر بھارت میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔ شلپا کے شوہر نے کہا کہ وہ خود ایک غیر معروف شخصیت ہیں، مگر ان کی اہلیہ ایک اداکارہ اور شوبز اسٹار ہیں اور ان کے خاندان کو بلاوجہ کیس میں گھسیٹنا غلط ہے۔

راج کندرا نے فحش فلمیں بنانے کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ان الزامات سے انہیں بہت تکلیف پہنچی ہے، مگر انہیں عدالتوں پر مکمل بھروسہ ہے کہ انہیں انصاف ضرور ملے گا۔

یاد رہے کہ 2019 میں راج کندرا کو فحش فلمیں بنانے اور تقسیم کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا جبکہ اگلے سال انہیں ضمانت پر رہا کردیا گیا۔ اس کے علاوہ انفورسمنٹ ڈپارٹمنٹ (ای ڈی) نے ان کے خلاف منی لانڈرنگ کا کیس بھی درج کیا تھا۔

تازہ ترین
گورنر کےپی کے
13 سال کا گند 3 ماہ میں صاف کریں گے، اب پالیسی جلال آباد نہیں اسلام آباد سے آئے گی: گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی دھماکے دار پریس کانفرنس
طالبہ
لائبہ خودکشی کیس میں دل دہلا دینے والے انکشافات: ملزم نے جعلی ویزہ فراڈ کے لیے مصنوعی ذہانت ’چیٹ جی پی ٹی‘ کا سہارا لیا
وزیر پٹرولیم
پاکستان توانائی سیکیورٹی کے لیے مقامی پیداوار اور اسٹریٹجک ذخائر میں اضافہ کر رہا ہے، وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کا ریاض میں اہم خطاب
نوبل انعام
سال 2026 کا نوبیل انعام برائے معاشیات 2 امریکی معاشی ماہرین کے نام، مائیکرو اکنامک تحقیق کو اعلیٰ ترین عالمی اعزاز مل گیا
ثبوت پیش
خیبر پختونخوا میں بے امنی سے متعلق سوشل میڈیا پر ویڈیوز وائرل، وزارتِ اطلاعات کی جانب سے گمراہ کن پروپیگنڈے کے خلاف ثبوت پیش
ایف بی آر
کمرشل امپورٹرز کا ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ
achkzai
تحریک تحفظ آئین کے رہنماء فوری اسلام آباد پہنچیں، محمود اچکزئی
baqai
آبنائے ہرمز کی بندش امریکا، اسرائیل حملوں کا ردعمل ہے، اسماعیل بقائی