بھارتی شہر ممبئی کے سمندر پر ایک اسپیڈ بوٹ مسافر کشتی سے ٹکراگئی، حادثے میں 2 افراد ہلاک اور متعدد لاپتہ ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسپیڈ بوٹ کے ٹکرانے کے بعد کشتی سمندر میں ڈوب گئی، اس میں 110 افراد سوار تھے۔
بھارتی میڈیا نے اس حوالے سے بتایا کہ حادثے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔ واقعے سے متاثر 80 کے قریب افراد کو بچالیا گیا ہے جبکہ دیگر لاپتہ ہیں۔
بھارتی میڈیا نے یہ بھی رپورٹ کیا ہے کہ اسپیڈ بوٹ ممکنہ طور پر بھارتی بحریہ یا کوسٹ گارڈز کی تھی۔
بھارتی نیوی بوٹ کی غفلت، مسافر کشتی سے تصادم، 2 افراد ہلاک، متعدد لاپتہ








