بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 تازہ ترین

اداکارہ عائزہ خان نے تعلیم کیلیے دوبارہ ’’ اسکول ‘‘ کا رخ کرلیا

لندن(انٹرنیشنل ڈیسک)متعدد پاکستانی ڈراموں میں اپنی اداکاری کا لوہا منوانے والی باصلاحیت اداکارہ عائزہ خان نے دوبارہ تعلیم کا سلسلہ شروع کردیا۔

سال 2009 میں ڈرامہ ’’ تم جو ملے‘‘ سے شوبز میں انٹری کرنے والی عائزہ نے 2013ء میں ڈرامہ سیریل ’’پیارے افضل ‘‘ کے ساتھ شہرت کی بلندیوں کو چھو لیا تھا۔

اس کے بعد انھوں نے ’’ میرے مہربان ‘‘ ، ’’ تم کون پیا ‘‘ ، ’’ محبت تم سے نفرت ہے ‘‘ ، ’’ میں ‘‘ اور ’’ میرے پاس تم ہو ‘‘ جیسے سیریلز میں اداکاری کر کے انڈسٹری میں اپنی دھاک بٹھالی۔

عائزہ نے نہ صرف سنجیدہ کرداروں میں اپنی مہارت کا اظہار کیا بلکہ کامیڈی میں بھی اپنی بے ساختگی اور شوخ و چنچل اداؤں کے سبب سب کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے میں کامیاب رہیں۔

عائزہ ڈراموں سے زیادہ ماڈلنگ میں مصروف رہتی ہیں اور حال ہی میں انھوں نے آنے والے ڈرامے ’’ ہمراز ‘‘ کی شوٹنگ مکمل کی ہے جس کے ساتھ ہی وہ لندن جا پہنچیں اور اپنی زندگی سے متعلق اپڈیٹ فراہم کرکے مداحوں کو حیران کردیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ پر تصاویر کا ایک سلسہ پوسٹ کرتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ انھوں نے تعلیم کا سلسلہ دوبارہ شروع کیا ہے اور اب باقاعدہ اداکاری کی تربیت لینے کے لیے لندن کی رائل اکیڈمی آف ڈرامیٹک آرٹ کا رخ کیا ہے جو ان کا برسوں پرانا خواب تھا۔

تازہ ترین
گورنر کےپی کے
13 سال کا گند 3 ماہ میں صاف کریں گے، اب پالیسی جلال آباد نہیں اسلام آباد سے آئے گی: گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی دھماکے دار پریس کانفرنس
طالبہ
لائبہ خودکشی کیس میں دل دہلا دینے والے انکشافات: ملزم نے جعلی ویزہ فراڈ کے لیے مصنوعی ذہانت ’چیٹ جی پی ٹی‘ کا سہارا لیا
وزیر پٹرولیم
پاکستان توانائی سیکیورٹی کے لیے مقامی پیداوار اور اسٹریٹجک ذخائر میں اضافہ کر رہا ہے، وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کا ریاض میں اہم خطاب
نوبل انعام
سال 2026 کا نوبیل انعام برائے معاشیات 2 امریکی معاشی ماہرین کے نام، مائیکرو اکنامک تحقیق کو اعلیٰ ترین عالمی اعزاز مل گیا
ثبوت پیش
خیبر پختونخوا میں بے امنی سے متعلق سوشل میڈیا پر ویڈیوز وائرل، وزارتِ اطلاعات کی جانب سے گمراہ کن پروپیگنڈے کے خلاف ثبوت پیش
ایف بی آر
کمرشل امپورٹرز کا ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ
achkzai
تحریک تحفظ آئین کے رہنماء فوری اسلام آباد پہنچیں، محمود اچکزئی
baqai
آبنائے ہرمز کی بندش امریکا، اسرائیل حملوں کا ردعمل ہے، اسماعیل بقائی