facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا

پاکستان میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا جس کے بعد پولیو کے کیسز کی تعداد 65 ہو گئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللّٰہ میں ڈیڑھ سالہ بچے میں پولیو وائرس پایا گیا ہے۔

نیا کیس سامنے آنے کے بعد بلوچستان میں پولیو سے متاثر ہونے والے بچوں کی تعداد 27 ہو گئی۔

پولیو کے خیبر پختون خوا سے 18 اور سندھ سے بھی 18 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

اس کے علاوہ پنجاب اور اسلام آباد سے پولیو وائرس کا ایک ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔