بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

  فضائی حملوں کا الزام، کابل میں   پاکستانی ناظم الامور کی طلبی 

افغا ن  وزارت خارجہ نے کابل میں پاکستانی سفارت خانے کے ناظم الامور کو طلب کر کے انہیں احتجاجی مراسلہ دیا  ۔
افغانستان کی وزارت خارجہ کی جانب سے بدھ کو جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ ’کابل میں پاکستان کے سفارت خانے کے ناظم الامور کو طلب کر کے افغانستان کے صوبہ پکتیکا کے ضلع برمل میں ڈیورنڈ لائن کے قریب پاکستانی فوجی طیاروں کی بمباری پر اپنا شدید احتجاجی مراسلہ ان کے حوالے کیا۔
بیان کے مطابق ’پاکستانی فوج کی جارحیت کی مذمت کی گئی اور اس کی اطلاع پاکستانی سفارت خانے کو دی گئی۔ جس وقت پاکستان کی سویلین حکومت کے نمائندے کابل میں افغان حکومت کے حکام سے بات چیت میں مصروف تھے، پاکستانی طیاروں کی جانب سے افغانستان کے زمینی حدود کی خلاف ورزی کی گئی۔‘
اس سے پہلے فرانسیسی خبر رساں ادارے نے طالبان عبوری حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کے حوالے سے دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان نے افغانستان کی مشرقی سرحد سے متصل صوبے پکتیکا میں فضائی حملہ کیا جس میں 46 افراد ہلاک ہوئے۔‘   پاکستان کی فوج کے شعبہ ابلاغ عامہ (آئی ایس پی آر) یا پاکستانی دفترخارجہ نے تاحال ان حملوں سے متعلق کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔