اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنماطلال چوہدری نے کہاہے کہ پی ٹی آئی سے مذاکرات کے نتیجے میں این آراویا ڈیل کا کوئی امکان نہیں، صرف ایک شخص کے لیے اتنی کوششیں ہورہی ہیں،یہ شخص کچھ تو مغرب کے لیے کرتاہوگا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہاکہ پی ٹی آئی نے پاکستان کے خلاف جتنی لابنگ کی اتنی لابنگ بھارت نے بھی نہیں کی ، بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے حکومت پر کوئی دباؤنہیں۔
انہوں نے کہاکہ اسرائیلی اخبار میں بانی پی ٹی آئی کے لیے مضمون لکھاجاتاہے مغرب میں لابنگ کی جاتی ہے، صرف ایک شخص کے لیے اتنی کوششیں ہورہی ہیں،یہ شخص کچھ تو مغرب کے لیے کرتاہوگا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کے اٰایٹمی اور میزائل پروگر ام پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔انہوں نے کہاکہ نومئی واقعات کے ماسٹرمائنڈبانی پی ٹی آئی ہیںاور وہ بڑی دیرسے ڈیل کے لیے ہاتھ پاؤں ماررہے ہیں ، مذاکرات کے نتیجے میں این آراویا ڈیل کا کوئی امکان نہیں،
پی ٹی آئی سے مذاکرات کے نتیجے میں این آراویا ڈیل کا کوئی امکان نہیں،طلال چوہدری








