بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سابق بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ 92برس کی عمر میں انتقال کرگئے

نئی دہلی:سابق بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ انتقال کرگئے ،ان کی عمر92برس تھی ،اس سے پہلے منموہن سنگھ کوطبیعت ناساز ہو نے پر دہلی میں آل انڈیا انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹرز ان کا علاج کررہے ہیں۔ انہیں سانس لینے میں دشواری ہورہی تھی۔ ڈاکٹر منموہن سنگھ مسلسل دو بار بھارت کے وزیر اعظم رہے۔ انہوں نے 2004 سے 2014 تک ملک کی باگ ڈور سنبھالی تھی۔ منموہن سنگھ وزیراعظم بننے سے پہلے بھارت کے وزیر خزانہ اور فنانس سیکرٹری بھی رہے۔