facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سری لنکا میں شیڈول فزیکل ڈس ایبلٹی چیمپئنز ٹرافی کے لیے قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ کل سے کراچی میں شروع ہوگا

کراچی(نیوز ڈیسک)سری لنکا میں ہونے والی فزیکل ڈس ایبلٹی چیمپئنز ٹرافی کے لیے قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ (کل) بروز جمعہ سے آر ایل سی اے گراؤنڈ، گلبرگ میں شروع ہو گا ، فزیکل ڈس ایبلٹی چیمپئنز ٹرافی 12 جنوری سے 21 جنوری تک سری لنکا میں کھیلی جائے گی جس میں پاکستان ، سری لنکا ، انگلینڈ اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں شرکت کریں گی ، ترجمان پی پی ڈی سی اے محمد نظام کے مطابق تربیتی کیمپ کے لیے 20 کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے، تربیتی کیمپ ہیڈ کوچ صبیح اظہر کی زیر نگرانی ہو گا جس میں کھلاڑیوں کو بائولنگ، بیٹنگ، فیلڈنگ اور فزیکل فٹنس ڈرلز سمیت مختلف سیشنز میں ٹریننگ دی جائے گی ، حتمی ٹیم کا اعلان کیمپ کے اختتام پر کیا جائے گا۔