پاکستان شوبز کے معروف اداکار فیروز خان کی سابقہ اہلیہ علیزہ سلطان نے سابق شوہر کو غیر ذمہ دار باپ قرار دے دیا۔
فیروز خان سے علیحدگی کے بعد سوشل میڈیا انفلوئنسر بننے والی علیزہ نے انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر پوسٹ کرتے ہوئے مداحوں کے ساتھ کمنٹ سیکشن میں سوال جواب کا سیشن رکھا۔
ایک مداح نے علیزہ سے سوال کیا کہ ایک سنگل مدر کے طور پر انہیں بچوں کی پرورش میں کونسی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ جس پر علیزہ نے جواب دیا کہ دو بچوں کے ساتھ ایک سنگل مدر کے طور پر زندگی گزارنا ہرگز آسان نہیں ہے وہ بھی تب جب آپکے بچوں کا والد ایک غیر ذمہ دار شخص ہو۔
View this post on Instagram
علیزہ نے مزید کہا کہ ان تمام مشکلات کے باوجود بطور ماں ہر کام کرنا پڑتا ہے کبھی بچوں پر سختی اور ڈانٹ ڈپٹ کر کے یا کبھی محبت اور شفقت سے، ان کا کہنا تھا کہ ہر وہ ماں قابل تعریف ہے جن کے شوہر کام پر ہوتے ہیں اور وہ گھروں میں بچوں کی پرورش کرتی ہیں وہ سب ہیرو ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی علیزہ سلطان فیروز خان سے متعلق بیانات دے چکی ہیں جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئے اور فیروز خان نے ان پر جواب بھی دیا تاہم اس مرتبہ اداکار خاموش ہیں ان کا کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔