facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

انگلینڈ: برٹش پاکستانیوں کے ریسٹورنٹ پر انتہا پسند ہندوؤں کا حملہ

انگلینڈ کے علاقے شیفیلڈ میں برٹش پاکستانیوں کے ریسٹورنٹ پر انتہا پسند ہندوؤں کی جانب سے حملہ کیا گیا۔

اس حوالے سے ریسٹورنٹ کے مالک رحیم اللّٰہ خان کا کہنا ہے کہ بھارتی شہری نشے کی حالت میں تھے۔

انہوں نے بتایا کہ کھانا کھانے کے بعد بھارتی شہریوں نے کاؤنٹر پر شور مچا دیا کہ بھیڑ کے گوشت میں گائے کا گوشت ملایا گیا ہے۔

رحیم اللّٰہ خان کا کہنا ہے کہ ریسٹورنٹ انتظامیہ نے انہیں بتایا کہ مینیو میں بیف ہے ہی نہیں تاہم نشے میں دھت افراد نے ورکر پر حملہ کر دیا تھا۔

پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر کے واقعہ کی انکوائری شروع کر دی ہے۔