facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ماں کی خدمت کرنے پر تیمور علی خان کی واہ واہ ہوگئی

بالی وڈ سپر اسٹار کرینہ کپور خان نے حال ہی میں گسٹاڈ میں پٹودی خاندان کے نئے سال کے جشن کی ایک جھلک شیئر کی۔

اگرچہ انہوں نے صرف ایک چھوٹی سی جھلک پیش کی لیکن یہ ان کے مداحوں کو پرجوش کرنے کے لیے کافی تھی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کردہ تصویر میں ان کے بڑے بیٹے تیمور علی خان کو دکھایا گیا ہے جو ٹکسیڈو میں ملبوس اپنی والدہ کی ہیلز اٹھا کر اپنی اعلیٰ ظرفی اور سمجھداری کا مظاہرہ کرتے نظر آئے۔

بظاہر ایسا محسوس ہوا کہ یہ قیمت لمحات خاندان کے نئے سال کی شام کے کھانے کے بعد کیپچر کیے گئے تھے۔


کرینہ نے تصاویر کے کیپشن میں لکھا کہ ‘ماں کی سیوا اس سال(نئے سال میں اپنی ماں کی خدمت کرنا) اور ہمیشہ کے لیے۔ نیا سال مبارک ہو دوستوں، مزید تصاویر جلد آرہی ہیں۔ دیکھتے رہیں’۔

سوشم میڈیا صارفین کم سن تیمور کے اس عمل سے بہت خوش نظر آئے، بہت سے لوگوں نے ان کی نرم مزاجی کی خوبیوں کی تعریف کی۔

ایک سوشل میڈیا صارف نے تبصرہ کیا کہ ‘وہ ایک حقیقی پٹودی جنٹلمین میں تبدیل ہو رہا ہے،’ جب کہ دوسرے نے نوٹ کیا کہ ‘واہ کس جنٹلمین کی یہ (کرینہ) پرورش کررہی ہیں’۔

ایک صارف نے مذاق میں لکھا کہ ‘چائلڈ لیبر (بچوں سے مزدوری) تو ایک کا کہنا تھا ان کے بڑے ہونے کا انتظار کریں یہ آپ کو ملکہ کی طرح رکھیں گے’۔

تبصروں کا سلسلہ جاری ہے، مداحوں نے تیمور کو ایک اچھا لڑکا کہا اور ان کے لیے دعاؤں کا اظہار کیا۔

ایسا لگتا ہے کہ کرینہ کپور خان کی پوسٹ نے ان کے دلوں کو چھو لیا ہے۔

یاد رہے کہ کرینہ کپور خان نے اکتوبر 2012 میں سیف علی خان کے ساتھ شادی کی تھی اور اس جوڑے کے ہاں پہلے بیٹے تیمور کی پیدائش 2016 میں ہوئی۔

بعدازاں انہوں نے 2021 میں اپنے دوسرے بیٹے جہانگیر عرف جے علی خان کو خوش آمدید کہا۔

کام کے محاذ پر، کرینہ کپور کو آخری بار سنگھم اگین میں دیکھا گیا تھا، جس میں اجے دیوگن، رنویر سنگھ، دیپیکا پڈوکون اور ارجن کپور سمیت دیگر نے بھی کام کیا تھا۔