facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران خان سے ملاقات نہ ہوئی تو تیسری مذاکراتی نشست کا کوئی مقصد نہیں، سلمان اکرم راجہ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی مذاکراتی کمیٹی کو اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات سے متعلق تاحال آگاہ نہیں کیا گیا ہے، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کئے بغیر مذاکرات میں ڈیڈ لاک آسکتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وکلاء نے کل جیل انتظامیہ کو ملاقات کی درخواست بھی دی تھی، جس میں ملاقات کھلے ماحول میں کرانے کی اجازت مانگی گئی ہے۔ تاہم، وکلاء کو جیل انتظامیہ کی طرف سے تاحال کچھ نہیں بتایا گیا۔

پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مذاکرات میں کوئی ڈیڈ لاک نہیں ہے، تاہم بانی سے ملاقات کرائی جائے، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ ہوئی تو تیسری مذاکراتی نشست کا کوئی مقصد نہیں ہوگا۔

سلما اکرم راجہ نے کہا کہ پہلی نشست میں حکومت نے ملاقات کرانے کا وعدہ کیا تھا، اسپیکر سے بھی رابطہ کیا، یادہاںی کروائی تاہم کچھ نہیں ہورہا، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے کی وجہ بھی نہیں بتائی جارہی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے دو مطالبات مانے جائیں تو پھر انتخابات سمیت مزید معاملات پر بھی بات ہوگی، ہم بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے اسلام آباد میں موجود ہیں، آج بھی ملاقات کرائی جاسکتی ہے۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی آج ملاقات کیلئے پرامید ہے، بانی سے ملاقات کئے بغیر مذاکرات میں ڈیڈ لاک آسکتا ہے۔

خیال رہے کہ پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان مذاکرات کا مشن تعطل کا شکار ہے، پی ٹی آئی نے مطالبات کو حتمی شکل دینے کیلئے بانی تحریک انصاف سے ملاقات کا مطالبہ کیا تھا، لیکن ملاقات کا وقت فائنل نہ ہونے پر پی ٹی آئی بیک فٹ پر آگئی ہے۔

امکان ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے بعد تحریک انصاف تحریری چارٹر آف ڈیمانڈ کا فیصلہ کرے گی، چارٹر ماننے کی صورت میں تحریک انصاف کو حکومت سے تحریری معاہدہ بھی کرنا ہوگا۔