لاہور(نیوز ڈیسک )اسپیشل سینٹرل کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سمیت 16 ملزمان کو 15 جولائی کو طلب کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق عدالت نے سلمان شہباز، طاہر نقوی کو اشتہاری قرار دینے کیلئے اشتہارات انکی رہائش گاہوں اور عدالتی احاطہ میں لگانے کا حکم دے دیا، 15 جولائی کو وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف اور حمزہ شہباز سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کی جاسکتی ہے۔واضح رہے کہ عدالت نے کیس کی سماعت 15 جولائی تک ملتوی کردی ہے۔
منی لانڈرنگ کیس؛ وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب سمیت 16 ملزمان 15 جولائی کو طلب








