نئی دہلی: بھارت کا ایک سیاستدان اپنی ہی لائسنس یافتہ گن سے حادثاتی طور پر گولی لگنے سے ہلاک ہو گیا ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی گرپریت بسی کے ساتھ پیش آیا۔
پولیس کے مطابق گرپریت بسی کو گولی لگنے کے بعد فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا،جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق گولی سیاستدان کی اپنی بندوق سے چلی، جس کی وجہ سے ان کی موت واقع ہوئی۔
سیاستدان کے اہلخانہ نے اس واقعہ کو حادثہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ گولی کی چلنا ایک حادثہ تھا۔ پولیس نے اس کیس کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ واقعے کی مزید تفصیلات سامنے لائی جا سکیں۔
واضح رہے کہ یہ واقعہ بھارتی سیاست میں ایک بڑا صدمہ بن کر سامنے آیا ہے اور سیاسی حلقوں میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔ گرپریت بسی کی ہلاکت پر سیاستدانوں اور عوام نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ۔
بھارتی سیاستدان اپنی ہی گن سے حادثاتی طور پرگولی لگنے سے ہلاک








