بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

  اٹک میں سونے کے ذخائر دریافت،پنجاب حکومت کابین الاقوامی سطح پر نیلامی کرانے کا فیصلہ

لاہور: پنجاب حکومت نے اٹک کے مقام پرسونے کے ذخائر کی موجودگی تصدیق کردی۔
نجی ٹی وی کے مطابق دریائے کابل اور دریائے سندھ کے سنگم کے مقام پرحالیہ سروے میں سونے کے ذخائر کی تصدیق ہوئی، سونے کے ذخائر کے تصدیق کرنے میں موجود حکومت پنجاب کو ایک سال کا عرصہ لگا۔
حکومت پنجاب نے جیولوجیکل سروے آف پاکستان کے بعد نیسپاک کی جانب سے بھی سونے کی موجودگی چیک کرائی۔ ہر طرح سے تصدیق کے بعد پنجاب حکومت کی اعلیٰ سطح کمیٹی کل وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات کرے گی اور انہیں سونے کے ذخائر سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔
سونے کے ذخائر نکالنے کے لیے پنجاب حکومت نے بین الاقوامی سطح پر نیلامی کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ سابق صوبائی وزیرابراہیم حسن مراد نے اٹک میں سونے کے ذخائر کی موجودگی کا دعویٰ کیا تھا۔