اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف(Shehbaz Sharif) نے استعمال شدہ گاڑیوں سے متعلق امور کو نئی آٹو پالیسی میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق ریگولیشنز میں نرمی کے بعد استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد میں اضافہ ہوا ہے۔
وزیراعظم کی زیرصدارت استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد سے متعلق اہم اجلاس میں کمرشل اور گفٹ اسکیم کے تحت استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد کا جائزہ لیا گیا، اجلاس کو استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد کے اعداد و شمار پر بریفنگ دی گئی۔
مزید پڑھیں:شام کا حوثیوں کے خلاف یمن میں فوج اتارنے پر غور
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ستمبر 2026 میں 2 ہزار 276 استعمال شدہ گاڑیاں درآمد کیں جب کہ مئی 2026 میں صرف 48 استعمال شدہ گاڑیاں درآمد کی گئی تھیں۔
حکومتی ذرائع کے مطابق مقامی مینوفیکچررز کو استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد میں اضافے پر تحفظات ہیں جب کہ امپورٹرز اس اقدام سے آٹو سیکٹر میں مسابقت مزید بڑھنے کا امکان ظاہر کر رہے ہیں۔









