اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر اعظم شہباز شریف نے حالیہ بجٹ کو پی ٹی آئی کی حکومت کے بجٹ سے نمایاں قرار دیدیا۔
پچھلے حکومت کے مقابلے میں یہ بجٹ کئی طرح کی نمایاں بہتری دکھا رہا ہے۔نوجوانوں کو تعلیم کے زیادہ مواقع فراہم کئے گئے ہیں جن میں بلوچستان کو خاص طور پراہمیت دی گئی ہے۔معاشی طور پر کمزورطبقات کوسبسڈی دی گئی ہے۔سب سے اہم پہلو یہ ہے کہ امیروں کے غیرپیداواری اثاثوں پر ٹیکس لگادیاگیا ہے
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) June 12, 2022
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعطم نے کہا کہ نوجوانوں کو تعلیم کے زیادہ مواقع فراہم کئے گئے ہیں جن میں بلوچستان کو خاص طور پراہمیت دی گئی ہے۔وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ معاشی طور پر کمزورطبقات کوسبسڈی دی گئی ہے۔سب سے اہم پہلو یہ ہے کہ امیروں کے غیرپیداواری اثاثوں پر ٹیکس لگادیاگیا ہے۔









