اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے) نے سابق وفاقی وزیراور مسلم لیگ (ق) کے رہنما مونس الٰہی کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کا فیصلہ کرلیا۔نجی ٹی وی مطابق ایف آئی اے نے مونس الٰہی کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے ۔ ذرائع ایف آئی اے کا کہنا ہےکہ ایف آئی اے کی جانب سےکافی شواہد جمع کیےگئے ہیں اور حکومت نے شواہد ملنےکے بعد تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے۔دوسری جانب مونس الٰہی نے اپنے خلاف ایف آئی اے کی تحقیقات کا جواب بسم اللہ سے دیا ہے۔ انہوں نے ٹوئٹر پر لکھا کہ بسم اللہ الرحمٰن الرحیم۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مونس الٰہی نے کہاکہ خود پر لگے الزامات کی تفصیلات کا علم نہیں، ماضی میں بھی ہمارے خاندان کے خلاف کیسزبنائے گئے۔انہوں نے کہاکہ ان پر بجٹ کا دباؤ ہے اور بندے بھی پورے نہیں ،یہ چاہتے کہ دباؤ ڈال کر بجٹ منظورکروالیں،چاہے جتنے بھی کیسز بنالیں عمران خان کا ساتھ دیں گے۔انہوں نے کہاکہ میرے تمام اثاثے ڈکلیئرہیں اور فائل کئے ہوئے ہیں۔
منی لانڈرنگ کیس،ایف آئی اے کامونس الٰہی کے خلاف تحقیقات کا فیصلہ








