بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

امپورٹڈ حکومت آئی ایم ایف کو بھی خوش نہ کرسکی، شیخ رشید

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیرداخلہ و عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت مہنگائی کرنے کے باوجود آئی ایم ایف کو بھی خوش نہیں کرسکی۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ شہباز شریف کی امپورٹڈ حکومت ملک میں مہنگائی کا سیلاب لانے کے باوجود عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کو خوش نہیں کرسکی اور یہ لوگ ملکی معیشت کو تباہ کرنے آئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی 10 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ سے لوگ مر رہے ہیں، مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی اور عوامی تحریک کے احتجاج کی میں حمایت کرتا ہوں اور منگل کو میں الیکشن کمیشن بھی جاؤں گا۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ غیر ملکی ترسیلات اور زرمبادلہ میں کمی موجودہ حکومت کا ہی دیا ہوا ہے۔