اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی صرف ایک سال میں 83 ارب روپے کی چائے پی گئی، جب کہ مالی سال 2021-22میں لاکھوں سائیکلز، موٹرسائیکلز اور ہزاروں رکشے بھی منگوائے گئے۔بجٹ دستاویزات میں مالی سال 13-2012 سے اب تک مختلف اشیا کی سال بہ سال درآمدات کی تفصیلات دی گئی ہیں جس کے مطابق پاکستان نے ہزاروں ارب روپے کی مصنوعات بیرون ملک سے منگوائی۔ ان درآمدات میں کھانے پینے کی اشیا سے لے کر مشینری شامل ہے۔83 ارب سے زائد کی چائے؛رواں مالی سال (22-2021) کے ابتدائی 9 ماہ (جولائی تا مارچ) کے دوران 83 ارب 88 کروڑ 80 لاکھ روپے کی چائے کی پتی درآمد کی جب کہ گزشتہ برس اسی دورانیے میں 70 ارب 42 کروڑ 40 لاکھ روپے کی چائے درآمد کی گئی تھی۔اس طرح پاکستانیوں نے گزشتہ برس کے مقابلے میں رواں برس 13 ارب کی زیادہ چائے منگوائی گئی۔ بجٹ دستاویزات کے مطابق رواں برس پاکستان میں 642 ارب 69 کروڑ روپے سے زائد کی ادویات دنیا کے دیگر ممالک سے منگوائیں جب کہ گزشتہ برس اسی دوارنیے میں ادویات کی درآمدات کا حجم 135 ارب 17 کروڑ روہے سے زائد تھا۔کیمیائی کھادیں؛پاکستان بنیادی طور پر ایک زرعی ملک ہے، اس لئے بہتر فصلوں کے لئے کئی اقسام کی کھادیں درآمد بھی کی جاتی ہیں۔بجٹ دستاویزات کے مطابق پاکستان نے رواں مالی سال کے 9 ماہ میں 114 ارب 46 کروڑ روپے سے زائد کی کیمائی کھادیں درآمد کیں۔ جب کہ گزشتہ مالی سال اسی دورانیئے میں 71 ارب 30 کروڑ سے زائد کی کھادیں درآمد ہوئی تھیں۔
پاکستانی ایک سال میں 83 ارب روپے کی چائے پی گئے








