اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) عید الاضحی قریب آئی تو اسلام آباد کے ریڈ زون میں وزیراعظم آفس کے سامنے بکرے کے بیوپاری پہنچ گئے۔ ریڈ زون میں وزیراعظم آفس کے سامنے بکرے کے بیوپاریوں کی موجودگی پر پوليس کی دوڑيں لگ گئیں ۔عید قربان کیلئے ریڈ زون میں موجود مویشی کے بیوپاریوں کو وزیراعظم ہاؤس کے سامنے سے ہٹا دیا گیا۔ دونوں بیوپاریوں کے پاس بکروں کی دو جوڑیاں تھیں۔
وزیراعظم آفس کے سامنے بکرے برائے فروخت








