بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

10 ہزارسے زائدپاکستانی عازمین حج مدینہ منورہ پہنچ گئے

مدینہ منورہ(مانیٹرنگ ڈیسک) دس ہزار سے زائد پاکستانی عازمین حج اب تک مدینہ منورہ پہنچ چکے ہیں۔ عازمین حج کی بڑی تعداد نے مدینہ منورہ پہنچنے کے بعد مسجد نبوی میں حاضری دی اور نوافل ادا کئے۔ انہوں نے خاتم النبیین حضرت محمدؐ ۖ کے روضے پر حاضری دی۔ حرم رسول ریاض الجنہ کو صرف ان عازمین کیلئے کھولا گیا ہے جنہوں نے نوافل کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب کی ایپ اعتمرنا کے ذریعے وہاں داخلے کی اجازت لی ہے۔وزارت مذہبی امور نے عازمین حج کی مدد اور رہنمائی کیلئے مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، دونوں شہروں کے ہوائی اڈوں اور جدہ میں بڑی تعداد میں معاونین تعینات کئے ہیں۔وزارت کے ترجمان محمد عمر بٹ کے مطابق رہائشی علاقوں اور سعودی عرب کے ہوائی اڈوں پر تمام ڈسپنسریوں کو فعال کردیا گیا ہے۔