کراچی: مرکزی بینک کے گورنر سٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ رواں برس نئے ڈیزائن کے کرنسی نوٹ میں مارکیٹ میں آ جائیں گے۔
گورنر سٹیٹ بینک نے نئی مانیٹری پالیسی کے اعلان کے بعد صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’نئے نوٹ مرحلہ وار پرنٹ کیے جائیں گے اور یہ نوٹ تکنیکی ویلیوایشن کے بعد جلد ہی کابینہ کے سامنے پیش کیے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اس سال کے اوائل میں پاکستان کے پہلے نئے کرنسی نوٹ کے اجراء کی توقع ہے، تاہم یہ واضح نہیں کیا کہ پہلے کون سی مالیت کا نوٹ جاری ہو گا۔
رنر سٹیٹ بینک کے مطابق نئے ڈیزائن کے کرنسی نوٹ ایک ساتھ نہیں بلکہ بتدریج مارکیٹ میں آئیں گے۔ سٹیٹ بینک اس وقت ان نئے نوٹ کی ویلیوایشن پر کام کر رہا ہے تاکہ نوٹ کی جدید ترین ٹیکنالوجی اور حفاظتی فیچرز کو یقینی بنایا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل کرنسی سے متعلق مسودہ تیار کر کے منظوری کے لیے بھیجا جائے گا، ابھی پرپوزل تیار کیا گیا ہے۔
سٹیٹ بینک کا رواں سال نئے کرنسی نوٹ جاری کرنے کا اعلان
