اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کیلئے ایک اور بری خبر ہے کہ بجلی کے فی یونٹ کی قیمت میں 3 روپے 99 پیسے اضافہ کر دیا گیا۔
نیپرا کی جانب سے کہا گیا کہ صارفین کوجون کےبلوں میں ادائیگی کرناہو گی اور اضافہ صرف جون کے بلوں کیلئے ہے ، بجلی کی قیمت میں اضافہ اپریل کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے ، سی پی پی اے جی نے 4 روپے 5 پیسے فی یونٹ کی درخواست کی تھی ، اضافے کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن صارف پر ہوگا۔
نیپرا کے مطابق فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔









