بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بلاول بھٹو کل دو روزہ سرکاری دورے پر ایران جائیں گے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کل سے ایران کا دو روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔دور کے دوران بلاول بھٹو زرداری ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سے اہم ملاقات کریں گے۔بلاول پاکستانی قیادت کا اہم پیغام ایرانی صدر کو پہنچائیں گے۔ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری اپنے ایرانی ہم منصب سے باضابطہ بات چیت کریں گے، مذکرات کے ایجنڈے میں دوطرفہ تعلقات،علاقائی صورتحال اور افغانستان شامل ہیں۔بھارت میں مسلمانوں کیخلاف بڑھتی ہوئی پرتشدد کاروائیوں پر بات چیت بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔مختلف شعبوں میں پاک ایران دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے پر بات چیت ہوگی۔ایران پاکستان گیس پائپ لائن کے منصوبے پر بھی بات چیت کی توقع ہے۔وزیرخارجہ کی ایرانی روحانی پیشوا آتہ اللہ خامنہ ای سے ملاقات متوقع ہے۔