facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 تازہ ترین

جوتے بنانے اور سبزیاں بیچنے والا بالی ووڈ اداکار کیسے بن گیا

بھارتی مزاحیہ اداکار سدیش لہری نے اپنی زندگی کی مشکلات اور کامیابی کے سفر پر روشنی ڈالتے ہوئے انکشاف کیا کہ وہ ناخواندہ ہیں اور ایک وقت ایسا بھی تھا جب وہ جوتے بناتے اور سبزیاں بیچتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ غربت کے باعث انہیں کئی طرح کے کام کرنے پڑے، لیکن انہوں نے کبھی ہار نہیں مانی۔

سدیش لہری نے انکشاف کیا ’’میں نے بچپن میں بہت محنت کی۔ چائے بنائی، فیکٹریوں میں کام کیا، جوتے بنائے اور سبزیاں بیچیں۔ امیر لوگ جھوٹ نہیں بولتے، مگر غریبوں کو قرض خواہوں سے بچنے کے لیے جھوٹ بولنا پڑتا ہے۔ یہ سب میرے لیے ایک اداکاری کی ٹریننگ جیسا تھا،”

سدیش نے ایک ایسا واقعہ شیئر کیا جس نے ان کی زندگی کا رخ موڑ دیا۔

انہوں نے بتایا، “میں ایک پرائیویٹ شو کر رہا تھا جب ایک نشے میں دھت شخص نے اسٹیج پر آ کر میرا گریبان پکڑ کر مجھے تھپڑ مارا۔ میرا مائیک زمین پر گر گیا۔ میرے ساتھی اسے مارنے کے لیے تیار تھے، مگر میں نے منع کر دیا۔ اس کے بعد مجھے بہت افسوس ہوا اور میں نے فیصلہ کیا کہ میں شادیوں میں پرفارم نہیں کروں گا۔”

اس واقعے کے بعد سدیش نے اپنا گھر بیچ کر تمام قرض اتار دیے اور اپنی شناخت بنانے کا ارادہ کیا۔ انہوں نے بتایا “میں نے سوچا کہ عزت تب ہی ملے گی جب میں اپنا نام خود بناؤں گا۔ پھر مجھے ایک کامیڈی شو ملا جو زبردست ہٹ ہوا، اور میں نے کئی ممالک کا سفر کیا،”

سدیش لہری نے اپنے کامیابی کے سفر پر بات کرتے ہوئے مشہور اداکارہ ارچنا پورن سنگھ پر مزاحیہ انداز میں طنز بھی کیا۔ انہوں نے کہا، “جب سب لوگ مجھ پر ہنس رہے تھے، تو میری زندگی برباد ہو گئی، لیکن جب ارچنا پورن سنگھ نے مجھ پر ہنسی، تب میں نے کئی گھر بنا لیے!”

ارچنا نے ان کے اس جملے کا جواب دیتے ہوئے کہا، “میں نے تمہارا گھر تمہارے یوٹیوب چینل پر دیکھا ہے، تمہارے پاس تو ہوم تھیٹر بھی ہے!” جس پر سدیش نے ہنستے ہوئے کہا، “ہاں، وہ کرشنا ابھیشیک کے لیے بنایا ہے، کیونکہ اس کی فلمیں تھیٹرز میں ریلیز ہی نہیں ہوتیں!”

سدیش لہری نے انکشاف کیا کہ وہ کبھی اسکول نہیں گئے۔ “میں نے زندگی میں کبھی اسکول کی شکل نہیں دیکھی، لیکن حال ہی میں ایک اشتہار کی شوٹنگ کے دوران مجھے پہلی بار اسکول جانے کا موقع ملا،”

سدیش نے اپنی شادی کی کہانی بھی سنائی، انہوں نے کہا “میری شادی طے پا چکی تھی، مگر دباؤ بہت زیادہ تھا۔ میں نے ایک دن تنگ آ کر کہا، ‘ابھی شادی کرو ورنہ میں نہیں کروں گا۔’ یہ بات صبح 10 بجے ہوئی اور دوپہر 12 بجے میں شادی شدہ تھا”

تازہ ترین
کوئی شک نہیں کہ کشمیر ایک دن آزاد ہو گا اور کشمیری عوام کی مرضی اور تقدیر کے مطابق پاکستان کا حصہ بنے گا، آرمی چیف
کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں، بھارت تنازعہ کشمیر پر بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کرے، وزیراعظم شہباز شریف
پاکستان ہر محاذ پر کشمیری عوام کی حمایت جاری رکھے گا،یوسف رضاگیلانی
مسئلہ کشمیر کا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل ناگزیر ہے،ایاز صادق
پاکستان کشمیری عوام کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا: عطاءاللہ تارڑ
کشمیریوں کے حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد کیلئے مکمل اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھیں گے، صدر مملکت آصف علی زرداری کا یوم ِیکجہتی کشمیر کے موقع پر پیغام
ملک بھر میں آج کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا دن منایا جا رہا ہے
پاکستان کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے حصول کی منصفانہ جدوجہد کی حمایت جاری رکھے گا،وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کا یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پیغام