facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

جی ایچ کیو حملہ کیس: مزید گواہان کے بیانات قلم بند، سماعت 6 فروری تک ملتوی

راولپنڈی: انسداد دہشتگردی عدالت میں جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 6 فروری تک ملتوی کر دی گئی۔ سماعت اڈیالہ جیل میں جج امجد علی شاہ نے کی، جہاں بانی پی ٹی آئی کو بھی پیش کیا گیا۔کارروائی کے دوران استغاثہ کے مزید دو گواہان کے بیانات قلم بند کیے گئے۔ پولیس کانسٹیبل عمران، جس نے 9 مئی کے روز نقصانات کی تصاویر بنائی تھیں، نے عدالت میں اپنی شہادت ریکارڈ کروائی اور 15 تصاویر بطور ثبوت پیش کیں۔اسی دوران، جی ایچ کیو حملے میں ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگانے والے ایس ڈی او بلڈنگ اویس شاہ کا بیان بھی قلم بند کیا گیا۔ انہوں نے تخمینہ رپورٹ عدالت میں پیش کرتے ہوئے بتایا کہ نقصانات کا مجموعی تخمینہ 7 لاکھ 80 ہزار روپے لگایا گیا ہے۔استغاثہ کی جانب سے کیس میں ڈیجیٹل شواہد پر مشتمل 13 یو ایس بی عدالت میں داخل کرائی گئیں، جنہیں عدالتی حکم پر کمپیوٹر میں محفوظ کر دیا گیا۔ عدالت نے ہدایت دی کہ جو بھی ملزم ڈیجیٹل شواہد کی نقل لینا چاہے، وہ درخواست دے کر حاصل کر سکتا ہے۔دوسری جانب، اضافی رپورٹس کی نقول مکمل نہ ہونے کے باعث دو گواہان، ریاض اور احمد یار، کے بیانات ریکارڈ نہیں کیے جا سکے۔ پی آئی ڈی، پیمرا، ایف آئی اے اور انٹرنل سیکیورٹی رپورٹس نامکمل ہونے پر عدالت نے ایس ایس پی آپریشن راولپنڈی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ہدایت دی کہ آئندہ سماعت تک تمام اضافی رپورٹس مکمل کر کے عدالت میں پیش کی جائیں۔