بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سعودی عرب کی مشرقِ وسطیٰ میں تحمل کی اپیل، پاکستان کی ثالثی کوششوں کی حمایت

سعودی عرب(Saudi Arabia) نے ایران کے معاملے پر پاکستان کی ثالثی کی کوششوں کی حمایت کرتے ہوئے آبنائے ہرمز کھولنے کا مطالبہ کر دیا۔
سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے خطے میں جاری موجودہ عسکری کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور فریقین سے کشیدگی کم کرنے، مزید تصادم سے گریز اور ضبط نفس اختیار کرنے کی اپیل کی ہے۔

سعودی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ سعودی عرب پاکستانی ثالثی اور سفارتی کوششوں کی مکمل حمایت کرتا ہے تاکہ ایسا سیاسی حل تلاش کیا جا سکے جو خطے کو مزید کشیدگی، عدم استحکام اور سلامتی کو لاحق خطرات سے بچا سکے، کیونکہ یہ صورتحال خطے اور دنیا کے مفاد میں نہیں ہے۔

مزیدپڑھیں:پاکستانی کوششوں سے ایران اور امریکا کے درمیان بات چیت میں پیش رفت دیکھنے میں آرہی ہے، عباس عراقچی

سعودی وزارت خارجہ نے اس بات پر بھی زور دیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں بین الاقوامی بحری جہاز رانی کی آزادی بحال ہونا انتہائی اہم ہے، صورتِ حال کو اپنی قدرتی حالت میں واپس لایا جانا چاہئے جیسا کہ یہ 28 فروری سے قبل تھی، تاکہ جہازوں کی محفوظ اور بلا رکاوٹ آمدورفت یقینی بنائی جا سکے۔