بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

انفارمیشن ٹیکنالوجی کے استعمال سے پارلیمنٹ کی کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جا سکے گا، راجہ پرویز اشرف

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے گوگل ماہرین کے وفد کی ملاقات کی ہے۔وفد کی سربراہی ٹیک ویلی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کر رہے تھے۔ملاقات میں پارلیمنٹ کی ڈیجٹیلائزیشن سے متعلق امور کو زیر غور لایا گیا۔ قومی اسمبلی کی ڈیجیٹلازیشن سے ممبران اور اسٹاف کے استعداد کار میں اضافہ ہو گا ۔ اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ ڈیجیٹلائزیشن سے اسمبلی کی کاروائی مزید موثر اور نتیجہ خیز ہوگی۔قومی اسمبلی میں گوگل آفس متعارف کرانے سے وہ جنوبی ایشیا کی پہلی پیپر لیس پارلیمنٹ بن جائے گی۔ ڈیجیٹلائزیشن اور گوگل آفس پارلیمنٹ کے ماحول کو بدل دے گا۔راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ ڈیجیٹلائزیشن کے منصوبے کو جلد مکمل کرنے کی خواہش رکھتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ انفارمیشن، ٹیکنالوجی نے دنیا کو ایک گلوبل ولیج بنا دیا۔انفارمیشن ٹیکنالوجی کے استعمال سے پارلیمنٹ کی کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جا سکے گا۔ سی ای او ٹیک ویلی نے شرکاء کو بریفنگ دی۔، سی ای او ٹیک ویلی نے کہا کہ پاکستان کی پارلیمنٹ جنوبی ایشیا کی پہلی پارلیمنٹ ہے جسے ڈیجیٹلائز کیا جا رہا ہے۔ٹیک ویلی پارلیمنٹ کی ڈیجیٹلائزیشن کے لیے گوگل پارٹنر ہے۔قومی اسمبلی کے مختلف دفاتر میں کام کرنے والے عملے کی ڈیجیٹلائزیشن کی تربیت کا انعقاد کیا گیا ہے۔