بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

حکومت نہیں چلاسکتےتھےتو آئےکیوں؟ وزیر خزانہ خیبرپختونخوا

پشاور (کامرس ڈیسک ) وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ مہنگائی کابم گزشتہ 2 ماہ میں عوام پرگرا، حکومت نہیں چلا سکتے تھے تو آئے کیوں ؟۔

پشاور اسمبلی میں بجٹ پیش کرتے ہوئے تیمور سلیم جھگڑا نے وفاقی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا ، تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ کورونا کےدوران بیروزگاری پوری دنیامیں بڑھی،ماہانہ ترسیلات زر 4 سال میں دگنی ہوگئیں،سب صوبوں سےزیادہ ملازمتوں کےمواقع پیداکیے۔

وزیر خزانہ خیبرپختونخوا نے کہا کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ دو سال میں کم کیا ، 6.1 ارب کی ٹیکس وصولی کر کے دکھائی ، عمران خان حکومت نے کورونا کے دوران بیروزگاری کو کم کیا ، احساس پروگرام ، صحت کارڈ سمیت عوامی فلاح کے پروگرام شروع کئے مگر اب دو ماہ میں ڈالر 178 روپے سے 202 روپے پر آچکا ہے ، پٹرول 150 روپے سے 210 روپے پر آگیا ہے ۔