دبئی : ورلڈ پاڈیل لیگ ممبئی کے نیسکو سینٹر میں شروع ہورہی ہے جس کے ساتھ ہی پاڈیل کے لئے ایک نیا باب شروع ہوگا۔ ’’دی گریٹ شو آن کورٹ‘ 8 فروری تک جاری رہے گا جس میں دنیا کے 32 ٹاپ پیڈل کھلاڑی شرکت کریں گے۔
ٹورنامنٹ سنگل راؤنڈ رابن (آل پلے آل) فارمیٹ کے بنیاد پر ہوگا جس میں ہر ٹیم لیگ مرحلے کے 3 ایام میں ہر دوسری ٹیم کے خلاف کھیلے گی جس میں ٹاپ دو ٹیمیں فائنل میں پہنچیں گی۔ ہر میچ چار سیٹس ، دو مینز ڈبلز، ایک ویمنز ڈبلز اور ایک مکسڈ ڈبلز پر مشتمل ہوگا۔
اسکورنگ ٹینس کی طرز پر ہوگی ، پہلا پوائنٹ 15 ہے، دوسرا پوائنٹ 30 ہے، تیسرا پوائنٹ 40 ہے، اور چوتھا پوائنٹ کھیل جیتتا ہے۔ برابری کی صورت میں فاتح کا فیصلہ کرنے کے لیے ’’گولڈن پوائنٹ‘‘ پر ہوگا۔
لیگ میں 4 ٹیمیں ، سہیل خان انٹریمنٹ پینتھرز، ایس جی پائپرز چیتا، گیم چینجرز لائنز، اور ورنوسٹ جیگوار شرکت کریں گے ہر ٹیم میں ایک کوچ / کپتان سمیت 8 کھلاڑی شامل ہوں گے جس میں 5 مرد اور تین خواتین ہوں گے۔
پاڈیل لیگ کا آغاز 5 فروری 2025 سے ہوگا
