لاہور میٹرو بس(Metro Bus)سروس کے آپریشنز چلانے والی نجی کمپنی ویڈا نے سروس معطل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی (پی ایم ٹی اے) کو حتمی نوٹس جاری کردیا۔
ویڈا کی جانب سے جاری حتمی نوٹس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ کمپنی کے مالی وسائل ختم ہوچکے ہیں، جس کے باعث میٹرو بس سروس کے آپریشنز جاری رکھنا ممکن نہیں رہا۔نوٹس کے مطابق میٹرو بس سروس کے لیے فیول کی بلا تعطل فراہمی نہ ہونے کے باعث آپریشنز معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
مزیدپڑھیں:حج 2027: پرائیویٹ حج آپریشن کیلئے نیا ڈیجیٹل نظام نافذ کرنے کا فیصلہ
کمپنی کا کہنا ہے کہ پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی جانب سے فیول کی فراہمی کا مسئلہ تاحال حل نہیں کیا گیا۔مزیدپڑھیں:حج 2027: پرائیویٹ حج آپریشن کیلئے نیا ڈیجیٹل نظام نافذ کرنے کا فیصلہنجی کمپنی نے آگاہ کیا ہے کہ 11 اگست سے لاہور میں تمام میٹرو بس آپریشنز معطل کردیئے جائیں گے۔
نجی کمپنی نے کہا کہ عدالتی حکم کے مطابق فیول کی فراہمی یقینی نہ بنائی گئی تو سروس جاری نہیں رکھ سکیں گے۔









