بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران خان نے پی ٹی آئی منحرف ارکان کےخلاف ریفرنس خارج ہونے کا فیصلہ چیلنج سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )  چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے  پی ٹی آئی  کے منحرف ارکان کے خلاف ریفرنس خارج ہونے کا فیصلہ چیلنج  کر دیا، عمران خان کے وکیل نے  سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق  عمران خان کی جانب سے دائر کردہ درخواست میں  کہا گیا کہ  الیکشن کمیشن نے 11مئی کوریفرنس خارج کیا،  الیکشن کمیشن کوہارس ٹریڈنگ اورفلورکراسنگ کیخلاف فیصلہ دیناچاہیے تھا،الیکشن کمیشن کاریفرنس خارج کرنے کا فیصلہ غیر آئینی ہے، الیکشن کمیشن کا فیصلہ غیر آئینی قرار دیا جائے۔

درخواست میں کہا گی اکہ تمام ثبوت موجود ہونے کے باوجود عدم شواہد کی بنیاد پر ریفرنسز خارج کر دیے گئے ،  عمران خان نے درخواست میں الیکشن کمیشن اور راجا ریاض کو فریق بنایا ہے۔