جس پر ماں نے بیٹی کو گرم پانی سے جلایا اور اسے زد وکوب کیا۔
عرب نیوز کے مطابق مصر کی الفیوم کمشنری میں 37 سالہ خاتون کو حراست میں لیا گیا جس پر الزام تھا کہ اس نے اپنی دس سالہ بیٹی کو کھولتے پانی سے جھلسا دیا۔
شوہر سے علیحدگی کے بعد خاتون نے بیٹی کو اپنے ساتھ رکھا اور اسے باپ سے ملنے نہیں دیا جس پر بیٹی نے التجا کی کہ وہ ایک بار والد اور دادی سے ملنے جائے مگر سنگدل ماں نے بیٹی کی فرمائش پوری کرنے کے بجائے اس پر کھولتا پانی پھینک دیا۔
واقعے کی اطلاع شوہر کوملی تو اس نے سوشل میڈیا کے ذریعے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے امداد طلب کی۔
اس حوالے سے مصری قانون کی شق نمبر 52 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا جس میں کہا گیا کہ بچوں کو زد کوب کرنا اور انہیں اذیت دینا قانون شکنی ہے جس پر سخت سزا مقرر ہے۔
ماں نے بیٹی پر کھولتا پانی پھینک دیا








