بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف کرپشن کے کوئی ثبوت نہیں: عدالت کا بڑا فیصلہ

لاہور (نیوز ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف اوروزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کیخلاف منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت کنفرم کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا گیا ہے۔ تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ملزموں کے خلاف کرپشن، اختیارات کا ناجائز استعمال، رشوت کے الزامات پر ابھی کوئی شہادت میسر نہیں ہے۔

کرپشن، رشوت اور اختیارات کے غلط استعمال کے الزامات پر ٹرائل میں مزید تحقیقات کی ضرورت ہے۔ اسپیشل کورٹ سینٹرل نے اپنے فیصلے میں مزید لکھا ہے کہتفتیشی افسر نے پولیس ڈائری میں آجتک یہ نہیں لکھا کہ انہیں تفتیش کے لیے ملزمان کی حراست درکار ہے۔