کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ ہائی کورٹ نے ضمنی الیکشن کا دن تبدیل کرنے کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پرخارج کردی۔تفصیلات کے مطابق این اے 240 کے ضمنی الیکشن کے معاملے پرپی ایس پی امیدوارشبیر قائم خانی کی ضمنی الیکشن کا دن تبدیل کرنے کی درخواست عدالت نے خارج کر دی۔عدالت نے پی ایس پی امیدوارشبیرقائم خانی کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پرخارج کی۔ لا آفیسر الیکشن کمیشن نے دلائل میں کہا کہ الیکشن کمیشن کسی بھی خالی نشست پر60 دن میں الیکشن کرانے کا پابند ہے۔ اس وجہ سے ضمنی الیکشن اتوار تک مؤخرنہیں کیا جا سکتا ہے۔الیکشن کمیشن کے لا آفیسرنے یہ بھی کہا کہ سندھ حکومت نے متعلقہ پولنگ والے دن چھٹی کا نوٹیفیکیشن جاری کر رکھا ہے۔









