بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی پی ٹی آئی کی بشریٰ بی بی سے ملاقات نہ کروانے پر جیل سپرنٹنڈنٹ کیخلاف درخواست دائر

عدالتی احکامات کے باوجود بشریٰ بی بی سے جیل میں ملاقات نہ کرانے پر بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی۔

نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں فیصل فرید چوہدری ایڈووکیٹ کے ذریعے دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ درخواست گزار سابق وزیر اعظم ہیں اور جعلی مقدمات میں اڈیالہ جیل میں سزا بھگت رہے ہیں۔

ان کی فیملی اور وکلا سےجیل میں ملاقات کے لیے باقاعدہ شیڈول دیا گیا تھا، بشریٰ بی بی بھی اڈیالہ جیل میں ہی قید ہیں۔

28 جنوری کو عدالت نے حکم دیا کہ قواعد و ضوابط (ایس او پی) کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی ان کی اہلیہ سے ملاقات کرائی جائے، تاہم ملاقات نہیں کروائی گئی۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ جیل حکام کی جانب سے عدالتی حکم پر عمل درآمد نہیں کیا گیا، عدالتی احکام کی خلاف ورزی پر جیل سپرنٹنڈنٹ کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی کی جائے۔