اسلام آباد: قومی اسمبلی کا اجلاس کل شام 5 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہو گا۔ پریس گیلری کی کوریج کرنے والے صحافی حضرات کا داخلہ قومی اسمبلی کے 12 ویں اجلاس کیلئے پہلے سے جاری کردہ کارڈ پر ہو گا، ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق قومی اسمبلی کے 13 ویں اجلاس کیلئے نئے پریس گیلری کارڈ جاری نہیں ہوںگے، قومی اسمبلی کا کل سے شروع ہونے والا اجلاس 16 ویں قومی اسمبلی کے پہلے پارلیمانی سال کا 13 واں اجلاس ہو گا، ترجمان کے مطابق قومی اسمبلی کی ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس بھی کل سہ پہر 4 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہو گا، ترجمان کے مطابق ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس میں قومی اسمبلی کے 13 ویں اجلاس کے دورانیے اور ایجنڈے سے متعلق تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
قومی اسمبلی کا اجلاس کل شام 5 بجے شروع ہو گا








