بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مظفر گڑھ،ڈاکوؤں کی بچوں کے سامنے خاتون سے اجتماعی زیادتی

مظفر گڑھ(مانیٹرنگ ڈیسک) مظفر گڑھ میں ڈاکوؤں نے بچوں کے سامنے ماں کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنادیا۔ مظفرگڑھ کے علاقے موضع ٹبی بھٹیاں کے رہائشی خاتون کے شوہر نے پولیس کو بتایا کہ مسلح ڈاکو فش فارم سے ٹرانسفارمر اتارنے میں ناکامی پر ہمارے گھر گھس گئے اور مجھے ایک کمرے میں بند کرکے میری بیوی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔ متاثرہ شخص نے اپنے بیان میں پولیس کو مزید بتایا کہ ڈاکو جاتے ہوئے اسکی بیوی کی بالیاں،موبائلز فونن اور دیگر سامان بھی لوٹ کر لے گئے۔ متاثرہ خاتون کے شوہر نے الزام عائد کیا ہے کہ مقامی پولیس واقعہ کے اطلاع کے 5 گھنٹوں بعد جائے وقوعہ پر پہنچی۔ دوسری جانب ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ طارق ولایت نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے فوری مقدمہ درج کرنے اور ملزمان کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔