اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف بانی رہنما حامد خان نے کہاہے کہ عمران خان سے ملاقات انہی کی خواہش پر ہوئی،عمران خان نے تسلیم کیا ان سے غلطیاں ہوئیں،یہ بھی مانا کہ اسٹیبلشمنٹ کا سیاسی کردار نہیںہوناچاہیے ، ہم نے عمران خان کو بتایاکہ اب بھی موقع پرست لوگ ان کے اردگردہیں،یہ مشورہ بھی دیا ہےکہ پارٹی میں ون مین شوہے،انٹرپارٹی انتخابات ہونے چاہئیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے حامد خان نے کہاکہ عمران خان نے اظہار کیاتھا کہ وہ ملنا چاہتے ہیں ،شاہ محمودمیرے پاس آئے اور کہاکہ خان صاحب ملناچاہتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ملاقات میں عمران خان نے کہاکہ آپ جہانگیر ترین اور علیم خان کے بارے میں صحیح کہتے تھے ،انہوں نے یہ بھی تسلیم کیا کہ ان سے غلطیاں ہوئیں، عمران نے کہاکہ اسٹیبلشمنٹ کے حوالے سے آپ درست کہتے تھے ،انہوں نے ماناکہ اسٹیبلشمنٹ کا سیاسی کردار نہیںہوناچاہیے ۔حامد خان نے کہاکہ ہم عمران خان کو جسٹس فائزعیسیٰ کے خلاف ریفرنس واپس لینے کا کہاتو وہ برامناگئے تھے، لیکن آج انہوں نے مانا کہ فائزعیسیٰ کے معاملے پر انہیں غلط بتایاگیا تھا۔ ہم نے عمران خان کو بتایاکہ اب بھی موقع پرست لوگ ان کے اردگردہیں،انہیں یہ مشورہ بھی دیاکہ پارٹی میں ون مین شوہے،انٹرپارٹی انتخابات ہونے چاہئیں۔حامد خان نے کہاکہ لگتاہے کہ عمراں خان کو احساس ہوگیا کہ پرانے لوگ ہی ٹھیک تھے ،پارٹی کو دوبارہ اسی نعرے پر آگے بڑھائیں گے جس طرح بنائی گئی تھی ۔
عمران خان نے تسلیم کیا ان سے غلطیاں ہوئیں،یہ بھی مانا اسٹیبلشمنٹ کا سیاسی کردارنہیں ہوناچاہیے،حامد خان








