اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیراعظم وپاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماشاہدخاقان عباسی نے کہاہے کہ اگرآج عمران خان ملک چلا رہے ہوتے تودیوالیہ ہو چکاہوتا، مشکل حالات میں یہ مناسب بجٹ ہے ،نومبرکی افواہیں اڑتی رہتی ہیں ،نومبرسے ہمارا کوئی تعلق نہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے شاہدخاقان نے کہاکہ مشکل حالات میں یہ مناسب بجٹ ہے،اس سے زیادہ آسان بجٹ تیارکرنا ممکن نہیں تھا۔انہوں نے کہاکہ بات آئی ایم ایف کو خوش کرنے کی نہیں ملکی معیشت ٹھیک کرنے کی ہے ،بات ملک کی ہے ، بیانیہ بنانے کی نہیں ،اگرآج عمران خان ملک چلا رہے ہوتے تو ملک دیوالیہ ہو چکاہوتاباتیں وہیں صاحب کررہے ہیں جنہوں نے یہ چیلنجزپیداکئے۔ایک سوال پر شاہدخاقان نے کہاکہ نومبرکی افواہیں اڑتی رہتی ہیں ،نومبرسے ہمارا کوئی تعلق نہیں،آج ادارے ملک کے لئے جو کرسکتے ہیں وہ کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہماری یہ بھی کوشش ہے کہ جو بھی فیصلہ ہو اس کا بوجھ عوام پر نہ پڑے۔
اگرآج عمران خان ملک چلا رہے ہوتے تودیوالیہ ہو چکاہوتا، شاہد خاقان








