بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سپیکر سے اپوزیشن رہنماؤں کی ملاقات،میاں محمد غوث کےلاجزمیں  قیام کیلئے درخواست

 اسلام آباد: سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے اپوزیشن رہنماؤں نے ملاقات کی۔ اپوزیشن رہنماؤں نے سپیکر سے میاں محمد غوث کے اسلام آباد میں قیام کے لئے درخواست کی،انہوںنے مطالبہ کیاکہ اسیر رکن کو واپس جانے نہ دیا جائے، لاجز میں رہنے دیں، جس پر سپیکرنے کہاکہ آپ کے ساتھ مکمل تعاون کرتا ہوں، لیکن آپ لوگوں کا رویہ مناسب نہیں، سپیکرنے کہاکہ کیا آپ نے اپنے ممبران کی زبان بیان دیکھی ہے،  انہوں نے اپوزیشن رہنماوں سے یہ شکوہ بھی کیاکہ آپ کے رویئے سے میری پوزیشن خراب ہوتی ہے، انہوں نے کہاکہ آپ کے رویئے سے حکومتی ارکان کو بھی طنز کرنے کا موقع ملتا ہے ۔