بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

دہشتگردی کاخدشہ ،اسلام آبادمیں مقیم امریکی شہریوں اورسفارتی عملے کیلئے  ایڈوائزری جاری

اسلام آباد( ملک نجیب )کالعدم تنظیم کی جانب سے فیصل مسجد کی ویڈیو جاری کرنے کا معاملہ، امریکی سفارتخانے نے عملے اور امریکی شہریوں کوایڈوائزری جاری کردی۔ایڈوائزری میں کہاگیاکہ کالعدم ٹی ٹی پی کی جانب سے دہشتگردانہ کاروائی کی دھمکی دی گئی ہے، امریکی شہری محتاط رہیں، سفارتخانے کا عملہ اور امریکی شہری اپنے ذاتی سیکورٹی عملے پر بھی نظر رکھیں،امریکی سفارتحانےکی ایڈوائزری میں کہاگیاکہ امریکی شہری کسی بھی قسم کی اپڈیٹس کے لیے مقامی میڈیا مانیٹر کریں، ایڈوائزری میں کہاگیاکہ نقل و حمل کرتے ہوئے اپنی شناختی دستاویزات ہمراہ رکھیں، امریکی سفارتخانے کی جانب سے شہریوں کے لیے خصوصی رابطہ نمبر بھی جاری کردیاگیا۔