معروف پاکستانی اداکار احمد علی اکبر کی مہندی کی تقریب کی چند تصاویر اور ویڈیوز منظرِ عام پر آ گئیں۔
آج کل پاکسشتان شوبز انڈسٹری میں شادیوں کا سیزن چل رہا ہے یکے بعد دیگرے فنکاروں کی شادی کی خبر سامنے آ رہی ہے۔
ابھی مداح کبریٰ خان اور گوہر رشید، امیر گیلانی اور ماورا حسین کی شادی کی تصاویر کے سِحر سے باہر نہیں آئے تھے کہ اب اداکار احمد علی اکبر کی مہندی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا کی زینت بننے لگی ہیں۔
View this post on Instagram
یوں تو دولہا میاں احمد علی اکبر نے اپنی شادی کے حوالے سے کوئی خبر مداحوں کے ساتھ شیئر نہیں کی تاہم ان کے قریبی دوست اور پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے اداکار عثمان مختار نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر مہندی نائٹ کی تصاویر شیئر کر دیں۔

مختلف سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے مہندی کی تقریب سے دولہا اور دلہن کا مختصر ویڈیو کلپ بھی شیئر کیا گیا ہے، جس میں یہ جوڑی خوب ہلہ گلہ کرتی نظر آ رہی ہے۔
View this post on Instagram
سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی مختلف تصاویر میں اداکار عثمان خالد بٹ، گلوکار و اداکار عزیر جیسوال، اداکارہ اشنا شاہ سمیت دیگر دکھائی دے رہے ہیں۔
واضح رہے کہ احمد علی اکبر جلد ڈیجیٹل کری ایٹر ماہم بتول کے ہمراہ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہو جائیں گے۔
ان دنوں کی شادی کے سلسلے میں مختلف تقریبات منعقد کی جا رہی ہیں جو انتہائی نجی رکھی گئی ہیں۔
اس سے قبل 12 فروری کو اسلام آباد میں ہونے والی ان کی قوالی نائٹ کی تصاویر اور ویڈیوز منظرِ عام پر آنے کے بعد چھا گئی تھیں۔
قوالی نائٹ کے اگلے روز 13 فروری کی رات احمد علی اکبر اور ماہم بتول کی مہندی کی تقریب منعقد کی گئی، جس کی تصاویر عثمان مختار نے گزشتہ روز شیئر کی تھیں۔








