فلم ’لال کبوتر‘ سے عالمی سطح پر توجہ حاصل کرنے والے پاکستانی معروف اداکار احمد علی اکبر کے ولیمے کی تصاویر سامنے آ گئیں۔
شوبز انڈسٹری میں جہاں چھوٹی سے چھوٹی تقریب کو بڑے پیمانے پر ناصرف منانے بلکہ سوشل میڈیا پر اس کا چرچہ بھی عام ہے، وہیں احمد علی اکبر ان دنوں میڈیا اور کیمروں کی نظروں سے اوجھل اپنی شادی کی مختلف تقریبات میں مصروف ہیں۔
ایسے میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر چند منچلوں نے اداکار کی ولیمے میں دلہن کے ساتھ خوبصورت تصاویر کو سوشل میڈیا کی زینت بنا دیا۔

مختلف صارفین کی جانب سے انسٹا اسٹوریز میں ولیمے کی شیئر کی گئی ابتدائی جھلکیوں میں احمد علی اکبر کو گرے سوٹ بوٹ میں ملبوس دیکھ سکتے ہیں جبکہ ان کی دلہن کا چہرہ ان تصاویر میں دکھائی نہیں دے رہا تاہم نئی نویلی دلہن ماہم بتول نے ولیمے کی تقریب میں ہلکے گلابی لانگ ٹیل نیٹ کے دوپٹے کے ساتھ سلور لانگ ٹیل میکسی زیبِ تن کی۔
View this post on Instagram
دوسری جانب اداکار کے فنکار دوستوں نے اسلام آباد میں ہونے والی ولیمے کی اس تقریب کی اپنی سیلفیز بھی پوسٹ کی ہیں۔
View this post on Instagram
سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصاویر سے معلوم ہوتا ہے کہ احمد علی اکبر کے ولیمے میں ان کے شوبز انڈسٹری سے وابستہ چند خاص اور مخصوص دوستوں نے بھرپور شرکت کی اور اس نجی تقریب کو خوب انجوائے کیا۔

انٹرٹینمنٹ کی دنیا سے تعلق رکھنے والی جن شخصیات نے اس تقریب کو چار چاند لگائے ان میں اداکار عثمان خالد بٹ، عثمان مختار ان کی اہلیہ زنیرہ انعام خان اور اداکار و گلوکار عزیر جیسوال اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ دکھائی دیے۔

قبل ازیں احمد علی اکبر کی مہندی نائٹ کی چند تصاویر ساتھی فنکاروں و دوستوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر شیئر کی تھیں تاہم اس وقت تقریب میں شرکت کرنے والے مہمانوں کی تصاویر تو سامنے آئی تھیں لیکن دولہا دلہن ان تصاویر سے غائب تھے۔
اب مختلف سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے اس نوبیاہتا جوڑے کا مہندی لُک بھی سامنے آ گیا ہے، جس میں روایتی سبز رنگ نمایاں ہے۔








