بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران خان نے برطانیہ میں ریکور ہونے والے 50ارب روپے قومی خزانے میں جمع کرانے کے بجائے بحریہ ٹائون کے ساتھ ایڈجسمنٹ کی ،وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ مسٹر کلین اور صادق و امین نے برطانیہ میں ریکور ہونے والے 50ارب روپے قومی خزانے میں جمع کرانے کی بجائے بحریہ ٹائون کے ساتھ ایڈجسمنٹ کی جس کے بدلے بحریہ ٹائون نے اربوں روپے مالیت کی 458کنال اراضی القادر ٹرسٹ اور بنی گالہ میں 240کنال اراضی فرح شہزادی کے نام پر منتقل کی گئی ، بحریہ ٹائون کے ساتھ معاہدے پر بطور وزیراعظم عمران خان اور خاتون اول کے دستخط موجود ہیں ، معاملے کی تحقیقات کے لئے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے ۔ وہ منگل کو یہاں وفاقی کابینہ کے ممبران مریم اورنگزیب ، مصدق ملک اور قمر الزمان قائرہ کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ملی بھگت کے ذریعے ٹرسٹ کو 458 کنال اور فرح شہزادی کو 240کنال منتقل ہونے والی اراضی کی قیمت کم درج کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومت نے عوام کے پیسے کو بے دردی سے استعمال کر کے ذاتی فائدے حاصل کیے ہیں ، اس معاہدے کو صیغہ راز میں رکھا گیا ، آج وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد یہ معاہدہ کھولا گیا اس کی کاپیاں میڈیا کو بھی دی جارہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ثابت ہوگیا ہے کہ تمام معاملات میں عمران خان نے ذاتی فوائد حاصل کیے ہیں ۔