بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آنیوالے برسوں میں حکومت کی قرضوں کی ضرورت کم ہوگی، گورنر اسٹیٹ بینک

 

کراچی: گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا کہ آنے والے برسوں میں حکومت کی قرضوں کی ضرورت کم ہوگی۔
پاکستان بینکنگ سمٹ 2025 سے خطاب کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ بینک اپنے بزنس ماڈل کا از سر نو جائزہ لیں، بینکوں کے نجی شعبے کو قرضے 2004 کے مقابلے میں 2024 میں آدھے ہوگئے ہیں۔
گورنر اسٹیٹ جمیل احمد نے کہا کہ نجی شعبے میں 74 فیصد قرض بڑے کارپوریٹ کو دیے گئے۔
انہوں نے کہاکہ فنانشل شعبہ کو کلائمنٹ خطرات سے استثنیٰ نہیں ، پائیداری کے لیے ریسرچ اور پالیسی کے ذریعے کام کرنا ہوگا۔
گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ بینکاری شعبہ بہت اہم کام کر رہا ہے، حکومت اور اسٹیٹ بینک، بینکاری شعبے کی اہمیت سمجھتے ہیں۔