اسلام آباد:برطانیہ میں اعلیٰ تعلیم کے حصول کےخواہشمند طلباء وطالبات کیلئے معروف ادارہ سیون پلس آئلٹس کی جانب سے اسلام آباد میں ایک روزہ معلوماتی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔سیمینار میں ادارے کے سی ای او عمران لطیف اور نامور تعلیمی کنسلٹنٹ مس صبا مشتاق نے طلباء اور طالبات کو اہم معلومات فراہم کیں۔مقررین نے برطانیہ کی جامعات میں CAS لیٹر، انٹرویو کی تیاری اور سٹونٹ ویزا پالیسی سمیت رہائش اور دیگر امور پر بریفنگ دی۔
شرکاء کو یونیورسٹی آف ویسٹ اسکاٹ لینڈ،یونیورسٹی آف ایسٹ لندن، یونیورسٹی آف بریڈ فورڈ ، یونیورسٹی آف چسٹر ، یونیورسٹی آف سینڈر لینڈ اور ریجنٹ کالج لندن سمیت دیگر معروف تعلیمی اداروں میں داخلوں، فیس سٹرکچر، کورسز اور دیگر متعلقہ امور پر اہم معلومات فراہم کی گئیں۔
سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے عمران لطیف نے کہا کہ ان کا ادارہ عرصہ دراز سےبرطانیہ میں حصول علم کے خواہشمند طلبہ وطالبات کو رہنمائی فراہم کررہا ہے۔طلبہ کے مسائل اور مشکلات کو حل کرنا ادارے کی ترجیح ہے۔برطانیہ اور دیگر یورپی ممالک میں داخلے کیلئے انگلش لینگویج کورسز میں اچھا سکور ضروری ہے جس کیلئے ادارہ آئلٹس، پی ٹی ای اور دیگر کورسز کیلئے طلبہ وطالبات کو بھرپور تیاری کروا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اللہ کے فضل وکرم سے ان کے سٹوڈ نٹس نے ان امتحانات میں اب تک اچھی کارکردگی دیکھائی ہے جس کی بدولت سینکڑوں طلبہ وطالبات بیرون ممالک زیر تعلیم ہیں،ادارہ مستقبل میں بھی اپنی خدمات جاری رکھے گا ۔
مس صبا مشتاق نے سیمینار سے اپنے خطاب کے دوران پاکستانی طلبہ کے لیے برطانیہ میں تعلیم کے وسیع مواقع پر روشنی ڈالی۔انہوں برطانوی تعلیمی اداروں میں داخلوں اور سکالرشپس سمیت دیگر موضوعات پر شرکاء کو اہم معلومات دیں۔
سیمینار کے اختتام پر سوال وجواب کا سیشن ہوا جس میں طلبہ نےماہرین سے اپنے تعلیمی اور پیشہ ورانہ مستقبل سے متعلق براہ راست سوالات کیے اور رہنمائی حاصل کی۔
شرکاء نے سیمینار کے انعقاد کو خوش آئند قراردیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی تقریبات نہ صرف طلبہ کو ان کے تعلیمی اہداف کے حصول میں مدد فراہم کرتے ہیں بلکہ تعلیمی میدان میں پاکستان اور برطانیہ کےدرمیان دوطرفہ تعلقات کو بھی مضبوط بنانے کیلئے معاون ہیں۔








