بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران جب گلی محلے جائیں گے تو آٹے دال کا بھاؤ پتہ چل جائیگا ،راناثنااللہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزداخلہ راناثنااللہ نے کہاہے کہ عمران خان اس لئے جلدی الیکشن چاہتے ہیں تاکہ ان کی کرپشن سامنے نہ آئے،سابق وزیراعظم کو پونے چارسال کا حساب دیناپڑے گا، جب گلی محلے جائیں گے توان کو آٹے دال کا بھاؤ پتہ چل جائے گا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے راناثنااللہ نے کہاکہ  پی ٹی آئی نے ملکی معیشت کا بیڑا غرق کیاہے ، عمران خان کے دورمیں افسران کو پیسے لے کر لگایا جاتاتھا،اب عمران خان چاہتے ہیں کہ الیکشن جلد ہوجائیں تاکہ ان کی کرپشن سامنے نہ آئے ۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کو اپنے پونے چارسال کا حساب دیناپڑے گا،وہ جب گلی محلے جائیں گے توان کو آٹے دال کا بھاؤ پتہ چل جائے گا۔ایک سوال پر وزیر داخلہ نے کہاکہ عمران خان روزانہ جھوٹا بیانیہ گھڑتے ہیں،وہ ہر روز نئی بات کرتےہیں ،ان کی ہر بات پر انکوائری نہیں کرا سکتے۔